اشتہار

ملتان، گھریلو جھگڑے کے دوران 9 افراد قتل، شوہر سمیت 2 ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے احسن آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران 9 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین کو گھر کے کمرے میں بند کرکے آگ لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے شہر حسن آباد میں شوہر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر گھر میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، سی سی پی او عمران محمود نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

سی سی پی او عمران محمود کے مطابق ملزم اجمل سعودی عرب سے کچھ دن پہلے وطن واپس آیا تھا، ملزم اجمل کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

- Advertisement -

عمران محمود نے کہا کہ اجمل، ظفر اور تیسرے ملزم نے مل کر قتل کی واردات کی، ملزم نے ساس، بیوی، ایک اور خاتون کو قتل کرکے گھر کو آگ لگائی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز رانا فاروق کے مطابق آگ لگنے سے گھر میں موجود دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے، ملزم اجمل اور ظفر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے ملتان میں 9 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 9 افراد کے قتل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آر پی او پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں