20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ترکی: گولن سے تعلق کی بنیاد پر سو سے زائد افراد کی گرفتاری کے احکامات

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں‌ فتح اللہ گولن سے تعلق کی بنیاد پر سو سے زائد افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے.

تفصیلات کے مطابق ترک حکومت نے 122مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے.

استنبول، ازمیر اور قونیا سے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق ان افراد کا تعلق فتح‌ اللہ گولن سے تھا اور یہ افراد 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

ترک سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ان افراد کی گرفتاری کے لیے ازمیر سمیت 17 دیگر صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ان 122 افراد میں چالیس حاضر سروس فوجی بھی شامل ہیں، جب کہ کچھ افراد کو ماضی میں فوج سے برطرف کیا گیا تھا.

خیال رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں. یہ واقعہ جولائی 2016 میں‌ پیش آیا تھا.

اس بغاوت کے الزام میں اب تک 77 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرکے میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

ترکی میں باغی گروہ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنانے میں عوام نے کلیدی کردار ادا کیا. عوام سڑکوں پر نکل کر ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں