اشتہار

حیران کُن پُل، جس نے سب کو الجھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتی ہیں جو صارفین کو تذبذب کا شکار کردیتی ہیں اسی طرح ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈینئل نامی صارف نے 30 جون کو ایک ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 68 ہزار سے زائد صارف دیکھ چکے جبکہ متعدد نے اس الجھی ہوئی ویڈیو کی گتھی کو سلجھانے کی بھی کوشش کی۔

- Advertisement -

یہ پہیلی نما ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کیونکہ ایک پُل ہے جہاں نیچے گندے پانی کا تالاب نظر آرہا ہے، پُل کے نیچے گاڑیاں تو آرہی ہیں مگر وہ اس کے بعد لاپتہ ہوجاتی ہیں۔

معمہ کیا ہے؟

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سادہ کپیشن تحریر کیا کہ ’’ہاں ! ٹریفک لاپتہ ہورہا ہے‘‘۔ کئی صارفین نے اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کی بھی جس کے بعد ڈینئل نے خود ہی معمہ حل کیا۔

ویڈیو دراصل نئی ٹیکنالوجی السٹیٹر کو استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے، یعنی ویڈیو اور پل علیحدہ علیحدہ ہیں ، گاڑیاں جس سڑک سے مڑ رہی ہیں وہاں دراصل دوسرا روٹ تھا البتہ اُس کے آگے گندے پانی کا گہرا تالاب جوڑ کر  آگے کے منظر کو چھپا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں