اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اسنوکر، پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے جانے والے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر ٹیم کپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

پاکستان کی نمائندگی محمد بلال اور اسجد اقبال نے کی جبکہ بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت بھارت کی طرف سے میدان مین اترے۔

پاکستان نے روایتی حریت بھارت کو ایشین ٹیم مقابلوں کے بعد عالمی ٹیم مقابلوں میں بھی شکست دی، فائنل میں محمد بلال اور اسجد اقبال نے مجموعی طور پر تین پوائنٹس اسکور کیے جبکہ بھارت ایک ہی پوائنٹ بنا سکا۔

محمد بلال اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل میں پاکستان نےروایتی حریت بھارت کو1-3سےشکست دی،  اسنوکر کپ میں 18 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں