واشنگٹن : امریکی عوام آج اپنا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبےسے منارہے ہیں، امریکا کو برطانیہ سے آزادی کے 243 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی نظروں سپر پاور سمجھا جاناجانےوالا ملک امریکا آج 243 کا یوم آزادی منارہے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی تمام سرحدوں پر فوج کو مزید الرٹ کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے باآسانی نمٹا جاسکے۔
امریکا میں قومی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں ، قومی دن کے موقع پر واشنگٹن میں فوجی پریڈکا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی جنگی سازوسامان کی خوب نمائش کی گئی ۔ ٹینک اور جدید لڑاکا طیاروں نے کرتب دکھائے اور جدید ٹیکنالوجی سے تیارکردہ دیگر جنگی ہتھیار بھی پیش کئے گئے۔
امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے یوم آزادی کے موقع پر جنگی مشینری و دیگر اسلحے کی نمائش کو ٹرمپ کا الیکشن اسٹنٹ قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانوی استکبار سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے 4 جولائی کو ملک بھر میں یوم تعطیل ہوتی ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر پریڈ، پکنک، آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جائیں گے، موسیقی کی محافلیں بھی منعقد ہورہی ہیں جبکہ امریکی عوام و حکمران کی جانب سے بھاری تعداد میں آٹش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ جسے دیکھنے کے لیے امریکا کے گوش و کنار میں بسنے والے لاکھوں افراد واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔
امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر ایسے ڈرامے بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں ملک کی تاریخی شخصیات کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔