جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اپنے ہی شارٹ سے زخمی ہونے والی لڑکی کو شرما کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے اپنے ہی شارٹ سے زخمی ہونے والی خاتون کو دستخط والا کیپ تحفے میں دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کا چالسیواں میچ 2 جولائی منگل کے روز بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے مابین برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ایک گیند پر انہوں نے چھکا مارا تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائی خاتون گیند منہ پر لگنے سے زخمی ہوگئیں تھیں۔

خاتون بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آئی تھیں جن کی شناخت مینا کے نام سے ہوئی۔ روہت شرما نے زخمی ہونے والی خاتون سے ملاقات کی اور انہیں تحفے میں اپنا دستخط شدہ ہیٹ (کیپ) دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے بنگلادیش کو باآسانی 28 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بنگال ٹائیگرز کا سفر اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019، بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

بھارت کی جانب سے جسپرت بھمرا نے چار جبکہ ہاردک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں