جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ مریم نواز کا ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھل ایکسپریس کی روانگی کے موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ کے بعد ایک اور بٹ بھی منظرعام پرآگیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے کے جھوٹ اور سچ ثابت ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔

مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جون کو اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی الگ سوچ ہے، مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمیت کوئی بھی کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں