ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ کر دیا گیا، نان فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس بیس فیصد جبکہ پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کےگردگھیرا تنگ کردیا ، قومی بچت اسکیم میں پانچ لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر ٹیکس ریٹ میں اضافہ بھی کیا گیا ہے، پانچ لاکھ سے زائدسرمایہ کاری پر تیس فیصد ٹیکس ہوگا۔

نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس بیس فیصدکردیا گیا جبکہ گزشتہ سال ٹیکس دس فیصد تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا نیشنل سیونگز میں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شہریوں کیلئے سہولت ہوگی، نان فائلر شہری ٹیکس کمشنر کو تحریری درخواست دیکراستثنیٰ لے سکتے ہیں، نان فائلر شہری کو تحریری درخواست میں ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، ٹیکس کمشنر نان فائلر کی درخواست پر30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں : قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 لاکھ سےتک بینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح20 فیصد ہوگی جبکہ 5 لاکھ سے زائد پربینک کھاتہ سرمایہ کاری پر نان فائلر کیلئے شرح30فیصد ہوگی۔

سکوک بونڈپر نان فائلر کیلئےٹیکس کی شرح 30فیصد ہوگی جبکہ سکوک بونڈ میں 10 لاکھ تک سرمایہ کاری پرٹیکس کی شرح 20فیصد ہوگی۔

یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا ، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر 48 بیسز پوائنٹس بڑھ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں