اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ چیلنج ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا، بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1989 سے اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی اس وقت 7 ارب 53 کروڑ ہے جبکہ سنہ 2100 تک یہ 11 ارب 20 کروڑ ہوجائے گی۔ آبادی کے لحاظ سے چین اور بھارت دنیا کے دو بڑے ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی آبادی ایک، ایک ارب سے زائد ہے اور یہ دنیا کی کل آبادی کا 37 فیصد حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں، خوراک، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل ہنگامی طور پر حل طلب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں