جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تین سال میں‌ ایک روپے فیس لے کر کے فور منصوبہ مکمل کرسکتا ہوں، مصطفیٰ‌ کمال کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حکومت کو پیش کش کی ہے کہ وہ کے فور منصوبہ تین سال میں مکمل کرسکتے ہیں اور اس کے عوض صرف ایک روپے فیس لیں گے۔

کراچی میں پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اعلان کر کے چلے جاتے ہیں مگر شہر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا جاتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلوچستان اور سندھ کے نظام کے حوالے سے اعلانات کیے مگر اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا، بلوچستان کا شخص اپنے مسائل لے کر جہاں جائے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں نےبجٹ منظورکرایاصرف وزارت کی بات کی جبکہ وہ وفاقی حکومت سے کے فور منصوبے کے پیسے بھی مانگ سکتے تھے، خالد مقبول شہر میں بینرز آویزاں کر کے ریلیاں نکال رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں تین سال میں کے فور منصوبہ مکمل کرسکتا ہوں، حکومت موقع دے کراچی والوں کے لیے صرف ایک روپے میں کام کروں گا۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوتے جارہے ہیں اور قافلہ بڑھ رہا ہے، پی ایس پی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، روزانہ ایک پریس کانفرنس کرسکتا ہوں، پہلے جب شمولیتیں ہوتی تھی تو زبردستی کا الزام لگایا جاتا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ آج بھی 327 مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں سے صرف 178 تو ایم کیو ایم کے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں