اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مریدعباس قتل: کس نے کتنا پیسہ لگایا؟ تحقیقاتی اداروں نے ریکارڈ جمع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینکر پرسن مریدعباس اورخضرحیات کےقتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم عاطف کےساتھ بزنس میں کس نےکتناپیسہ لگایا، تحقیقاتی اداروں نے ریکارڈ جمع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن مریدعباس اور خضرحیات کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ، تحقیقاتی اداروں نے ملزم عاطف کے ساتھ لوگوں نے کتنے پیسے لگانے سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرید عباس اور اس کے قریبی دوستوں کے سات کروڑ روپے لگے، مقتول خضرحیات اور عینی شاہد عمر ریحان نے پانچ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، تمام افراد نے اپنی قریبی ،اہل خانہ اور دوستوں سے پیسے جمع کرکے انویسٹ کئےتھے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہےکہ مرید اور اس کے دوستوں کے علاوہ نجی ٹی وی کے دو اینکرز سمیت کئی افراد کی بھی کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ تھیں، دونوں نے ساڑھے8کروڑ روپے لگائے۔

ذرائع کا کہنا ہے پلاسٹک کے تاجر کی82 لاکھ روپےکی رقم پھنس گئی جبکہ عاقب نامی شخص نے 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

تفتیش میں ملزم عاطف کےگیارہ بینک اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہوا، ان بینک اکاؤنٹس کےتحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔

یاد رہے اینکرمریدعباس اور ردوست کےقتل سے متعلق تہکہ خیز انکشافات سامنے آئے  تھے  اور ڈبل شاہ طرز کے نیٹ ورک چلائے جانے کاانکشاف ہوا تھا ، بظاہرٹائر کے نام پر کئے گئے کاروبار میں ٹی وی انڈسٹری کے سیکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگارکھے تھے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ملکرسرمایہ کاری کی، میڈیاانڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے، لوگوں سے کم سے کم 10لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی اور 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کار ی کے عوض ہر 2 ماہ بعد 50ہزار روپے ملتے تھے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں