منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی جس میں غریب، محنت کش، مستحقین موضوع بحث رہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں غریبوں کے لیے پناہ گاہیں بنانا میرا مشن ہے، غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لیے شیلٹر ہومز بنانا چاہتا ہوں، پناہ گاہیں کاروباری افراد اور دوستوں کے ساتھ مل کر بناؤں گا۔

شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنانے کی بھی درخواست کی۔

وزیراعظم عمران خان نے شاہد آفریدی کی انسانیت کی خدمت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو بے سہارا، نادار لوگوں کی خدمت کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں، شیلٹر ہوم کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

شاہد آفریدی کا آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پر آئے نوجوانوں سے خطاب

شاہد آفریدی نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پر آئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں سے مل کر بہت خوش ہوں، مقاصد کے حصول کے لیے یہ اچھا پلیٹ فارم ہے۔

آفریدی نے کہا کہ صرف محنت سے ہی خوابوں کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے، اپنے مستقبل کے اہداف کے لیے خواب دیکھنا اچھی بات ہے، نوجوان پاکستان کے مستقبل کی امید ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں