منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مزیدار بیف مدراسی ہانڈی بنانے کی ترکیب

اشتہار

حیرت انگیز

ہر علاقے کے کچھ مخصوص پکوان ہوتے ہیں جو مقامی مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکائے جاتے ہیں۔ یہ منفرد انداز اور مصالحے اس پکوان کو ایک منفرد ذائقہ دیتے ہیں اور اس علاقے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ڈش بیف مدراسی ہانڈی بھی ہے جو ہندوستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس ڈش کو آپ گھر میں بھی بناسکتے ہیں۔

اجزا

گوشت: آدھا کلو

- Advertisement -

نمک: حسب ذائقہ

ادرک لہسن پسا ہوا: 1 کھانے کا چمچ

انڈے کی سفیدی: 1 عدد

کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ

پیاز: 1 عدد درمیانی

ٹماٹر: 8 سے 10 عدد

ثابت کالی مرچیں: 6 سے 8 عدد

ثابت لال مرچیں: 3 سے 4 عدد

کٹی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

دھنیہ پسا ہوا: آدھا چائے کا چمچ

سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

فریش کریم: 1 پیالی

ہری مرچیں: 3 سے 4 عدد

ہرا دھنیہ: آدھی گڈی

تیل: آدھی پیالی

ترکیب

سب سے پہلے پیاز کو ابال کر پیس لیں اور ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔ گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسے کارن فلور، نمک اور انڈے کی سفیدی کے ساتھ میری نیٹ کر کے رکھ لیں۔

پین میں 2 کھانے کے چمچہ تیل میں ثابت کالی مرچیں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن اور پیاز کو اچھی طرح بھونیں۔

پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں، کالی مرچ اور پسا ہوا دھنیہ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔

اب اس میں بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

تیل میں میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو سنہرا فرائی کر لیں اور اسے مصالحے کے مکسچر میں ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

گوشت گلنے پر ثابت لال مرچوں کو تیل میں فرائی کر کے اوپر سے تڑکہ لگا دیں۔ کریم ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیہ چھڑک دیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر بیف مدراسی ہانڈی کو حسب پسند چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں