سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایپ کا بٹن صارفین کو ذہنی دباؤ کا شکار کررہا ہے لہذا اسے تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے صارفین کو ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے لائکس کی تعداد کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا جس پر تکنیکی ماہرین نے کام بھی شروع کردیا۔
انسٹاگرام اور فیس بک کے ڈائریکٹر میا گارلک کا کہنا تھا کہ لائکس (پسندیدگیاں) کی تعداد چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر کینیڈا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا، ہمارا یہ تجربہ خاصہ کامیاب رہا اور لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جلد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، جاپان اور برازیل کے استعمال کنندگان بھی اس فیچر سے استفادہ کریں گے۔
We’re currently running a test that hides the total number of likes and video views for some people in the following countries:
✅ Australia
✅ Brazil
✅ Canada
✅ Ireland
✅ Italy
✅ Japan
✅ New Zealand pic.twitter.com/2OdzpIUBka— Instagram (@instagram) July 17, 2019
میاگار لک کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے فیچر باقاعدہ متعارف ہونے کے بعد صارفین اور بالخصوص نوجوانوں کو یہ فکر نہیں ہوگی کہ اُن کی پوسٹ پر کتنے لائکس آرہے ہیں یا اُن سے زیادہ کسی اور کی تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: انسٹاگرام آن لائن ہراسگی کے واقعات روکنے کے لیے کوشاں، فیچر متعارف کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام کی انتظامیہ نے آن لائن ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر شاندار فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔