جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

19 جولائی 1947 کے دن کی اہمیت قرارداد پاکستان جیسی ہے، فاروق حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کے دن کی اہمیت قرارداد پاکستان جیسی ہے، کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا تھا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل ومحور پاکستان ہے، پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بھارت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

انیس جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ کر الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

انیس جولائی 1947 کو سری نگر میں کشمیری رہنما سردار ابراہیم کے گھر جمع ہونے والے 60 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں