ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، جہانگیر ترین

اشتہار

حیرت انگیز

لودھراں: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور صادق سنجرانی ہی سینیٹ کے چیئرمین رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہناتھا تاکہ قبائلی اضلاع میں الیکشن پر پوری قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں، پُرامن انتخابات  پر پاک فوج اور انتظامیہ مبارکباد باد کی مستحق ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے دونوں ممالک میں دوریاں کم ہوں گی اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد : سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس تئیس جولائی منگل کو تین بجے طلب

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے کرتوت  سامنے آرہے ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی بہت اچھا کام کررہے ہیں، اُن کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔

جہانگیر ترین نے پیش گوئی کی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنما بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو سیاسی انتقام سمجھتے ہیں، متحدہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہو گی اور  صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں