اشتہار

لندن میں بیوی کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی نژاد شخص کو عمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں بنگلہ دیشی نژاد جلال الدین کو اپنی اہلیہ اسما بیگم کو قتل کرنے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں بنگلہ دیشی نژاد جلال الدین نے اپنی اہلیہ اسما بیگم کو جوا کھیلنے کے لیے رقم فراہم نہ کرنے پر چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا جسے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزم 41 سالہ جلال الدین نے اپنی اہلیہ 31 سالہ اسما بیگم کو تیز دھار چاقو سے 58 ضربیں لگا کر قتل کیا تھا، دونوں بنگلہ دیشی شہری ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔

- Advertisement -

ملزم جلال الدین ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں باورچی کی ملازمت کرتا تھا اور جوا کھیلنے کی لت میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے روز کا معمول بن گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لندن میں حاملہ خاتون چاقو زنی کی واردات میں ہلاک

قتل کے روز بھی جلال الدین نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ سے 200 پاؤنڈز نکلوائے تھے اور جوئے میں ہار گیا تھا، اہلیہ کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر وہ طیش میں آگیا اور کچن سے چاقو کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

قاتل ملزم نے اگلے روز ہی خود کو پولیس کے حوالے کردیا، جسے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عمر قید کی سزا سنادی گئی، قاتل کو 19 سال بغیر پیرول پر رہا ہوئے قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

یاد رہے کہ لندن میں چاقو کے وار سے قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں