جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکےخوشی ہوئی ، آئی ایم ایف ایم ڈی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ادارہ حکومت کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمدمیں تعاون جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آئی ایم ایف کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹرڈیوڈ لپٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت اوروزراء کا وفد بھی شامل تھا۔

ملاقات میں پاکستان کےمعاشی حالات اورمالیاتی نظام سےمتعلق اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

- Advertisement -

ملاقات کے بعد ڈیوڈ لپٹن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات کرکےخوشی ہوئی، آئی ایم ایف کاپروگرام معاشی استحکام اوراداروں کومضبوط بنانے پر زور دیتاہے، یہ اقدام دیرپا معاشی استحکام کیلئےضروری ہے۔

ڈیوڈلپٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکس دائر کار میں اضافے، سماجی بہتری اورترقیاتی اخراجات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے تاہم قرضوں میں کمی کرنا ہوگی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے مزید کہا آئی ایم ایف دیگر مالیاتی اداروں کےساتھ مل کرحکومت کےمعاشی اصلاحات کیلئےکام کررہا ہے اور یہ تعاون جاری رہےگا۔

ملاقات کا اعلامیہ جاری

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سےآئی ایم ایف کےایکٹنگ مینجنگ ڈائریکٹرکی ملاقات کااعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں وزیراعظم نےآئی ایم ایف کی حالیہ فنڈزکی فراہمی پر اظہارتشکرکیا۔

آئی ایم ایف کےتحت پاکستانی معیشت کی بحالی ہوگی اورمعیشت میں استحکام پیداہوگا،وزیراعظم نےآئی ایم ایف کےقائم مقام سربراہ کوطویل المدتی مستحکم اقتصادی اقدامات سےبھی آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف کے قائم مقام سربراہ نے اقتصادی اصلاحات کیلئے طے شدہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا، قائم مقام ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستانی اقدامات کو سراہا اور معیشت کی بحالی کیلئے فنڈزجاری رکھنےکی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے پاکستانی تاجروں اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی تھی جبکہ واشنگٹن میں کیپیٹل ون ارینا میں پاکستانیوں سے خطاب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں