بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

امریکی صدر نے عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لیے الیکشن مہم چلانے کا حیرت انگیز اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین تاریخی ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے وہ خود مہم چلائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا الیکشن میرا بھی ہوگا اور عمران خان کا بھی، عمران خان کے پاس ابھی وقت ہے لیکن میرے پاس وقت کم ہے، وہ الیکشن لڑیں گے تو ان کی کام یابی کے لیے خود مہم چلاؤں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انھیں عمران خان کی موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں، جس طرح عمران خان سخت ہیں اسی طرح پاکستانی عوام بھی سخت جان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان ٹرمپ ملاقات، امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ پاکستان نے مجھے آج تک بلایا ہی نہیں، پاکستان مجھے جب بھی بلائے گا میں ضرور جاؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت 10 نہیں 20 گنا زیادہ ہونی چاہیے، ہم امداد سے زیادہ پاکستان کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہوں، پاکستان چاہے تو کردار ادا کر سکتا ہوں، ایران کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، ایران نے اپنی حدیں پار کی ہیں، خطے کے امن کو خراب کر رہا ہے، پاکستان کی پچھلی حکومتوں نے تعاون نہیں کیا، اوباما حکومت بھی مسئلے کا حل نہ نکال سکی، امید ہے وزیر اعظم عمران خان اس مسئلے کو حل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں