پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کامیاب ملاقات پاکستان کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے رہبر پرناز ہے جس نے پاکستان کی باوقار نمائندگی کی، عمران خان پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

- Advertisement -

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پرثالثی کی امریکی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے، تنازعہ کشمیر پر گفتگو سے بنیادی مسئلے کے حل کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے افغان مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کی۔

امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں