جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مسائل کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر سے بی این پی کےسربراہ سردار اختر مینگل کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کےمسائل کےحل کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق ہوا۔

دوران ملاقات تجویز دی گئی کہ کمیٹی کےذریعےبلوچستان کےعوام کےاحساس محرومی کاازالہ ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی پسماندگی کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بلوچستان کے مسائل کا حل وزیر اعظم عمران خان کی اوّلین ترجیح ہے، وفاقی وزیرعلی زیدی

اُن کا کہنا تھا کہ مسائل کےخاتمےکیلئےقومی یکجہتی اوراتفاق رائےضروری ہے، سب کومل کربلوچستان کی تعمیروترقی کیلئےکام کرناہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتاہوں بلوچستان کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔ اختر مینگل نے اسپیکر اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حکو مت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اور وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی حکومت کی اتحادی جماعتوں میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت تمام حکومتی شخصیات نے اُن کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو نہ صرف حل کیا بلکہ اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں