جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں تحریبی کارروائی کرنا چاہتا تھا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ منکیال میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

دہشت گرد کی شناخت مجاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے قبضہ سے چارڈیٹونیٹرز، بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19جون میں گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، چندہ اکٹھا کرنے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دس جون کو لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب انسداد دہشت گردی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد برآمد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں