تازہ ترین

سعودی عرب، عیدالضحیٰ پر حکومت کا 12 روز کی تعطیلات دینے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے عیدالضحیٰ اور حج کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں عیدالضحیٰ اور حج کی مناسبت سے 6 اگست بروز منگل سے تعطیلات کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں ملازمت کرنے والے ملازمین پانچ اگست کو آخری دن ڈیوٹی پر آئیں گے اور پھر 18 اگست کو معمول کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر کھلیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے رواں برس عید الضحیٰ کے موقع پر 12 روز کی سرکاری تعطیلات دی گئی ہیں۔ دوسری جانب دبئی میں عید کے موقع پر 9 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری و نجی اداروں کی 9 اگست سے 17 اگست تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 18 تاریخ سے دفاتر اپنے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر اور عیدالضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس ضمن میں حکومت سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹیاں دیتی ہے۔ مملکت کے قانون کے مطابق اگر عیدین کے ایام میں کوئی کام کا روز آجاتا ہے تو ایسی صورت میں چھٹیوں کے دن بڑھا دیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -