فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر جمی یوسو کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر یوسو برادرز کے جمی یوسو کو نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
[bs-quote quote=”جمی اپنے ذاتی فعل کے خود ذمہ دار ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ”][/bs-quote]
پولیس کے مطابق جمی یوسو کو پولیس آفیسر نے رکنے کا اشارہ کیا وہ رکے نہیں اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلاتے رہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلا رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے ان کے خلاف شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کا بیان
ڈبلیو ڈبلیو ای اکے جوناتھن فیٹو کا کہنا ہے کہ جمی اپنے ذاتی فعل کے خود ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمی یوسو کی اس حرکت پر کسی کی جان جاسکتی تھی میں اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جمی یوسو بھی گرفتار ہوچکے تھے اس سے قبل وہ رانگ سائیڈ میں ڈرائیونگ کرنے کے مرتکب پائے گئے تھے۔
جمی یوسو کی گرفتاری کے بعد ان کی سمر سلیم 2019 میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے سمر سلیم میں متعدد ریسلرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، معروف ریسلر گولڈ برگ کا مقابلہ ڈوف زگلر سے ہوگا۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کے لیے کوفی کنگسٹن کو رینڈی اورٹن کا چیلنج درپیش ہوگا۔