اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کردیا اور سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی ایمنسٹی اسکیم میں دو ماہ کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ سے پروفیشن کا اندراج ختم کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی اسکیم میں2ماہ کی توسیع کردی۔
وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے اور پرائیویٹ پاسپورڈ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے کوائف اور پاسپورٹ کے اندراج کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی منظوری دی ، ملازمین کے لئےکوائف کے اندراج میں توسیع 25 جولائی سے دو ماہ کے لئے ہوگا۔
پروفیشن کا کالم ختم کرنے کے باوجود سرکاری ملازمین کو اپنے محکمہ کا این او سی لازمی جمع کرواناہوگا، این او سی اجراء کا مقصد سرکاری ملازمین کے بائیو ڈیٹا میں سرکاری ملازمین کا اندراج ہے۔
کوائف میں اندراج کی توسیع کے لئے پہلے سے کئےگئے فیصلہ کے مطابق 5 ہزار اضافی فیس کی ادائیگی کی شرط بدستور لاگو رہے گی جبکہ یرون ملک مقیم سرکاری ملازمین کے لئے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔
دو ماہ کے اندر سرکاری ملازمین کواپنا پروفیشن ظاہر کر ناہوگا ورنہ نومبر کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، پروفیشن کاخانہ ختم کرنے کا اطلاق سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔
پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے پروفیشن کی تبدیلی پر مبنی اندراج کے لئے تین ماہ مدت کا اطلاق 21 اپریل 2019 سے کیاگیاتھا۔