اشتہار

ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدرطیب اردوان کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.

- Advertisement -

طیب اردگان نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا، گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی میں کئے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک ترک اسٹریٹجک تعاون پر مبنی کونسل کا اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا، اسٹریٹجک تعاون پرمبنی کونسل کااجلاس اسلام آباد میں ہوگا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مزید پیشرفت ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

گفتگو کے دوران ترک صدر نے افغان امن عمل کیلئے بین الاقوامی کوششوں پر وزیراعظم کی تعریف کی اور ترکی کی جانب سے افغان امن عمل میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے مسئلہ کشمیر پر بھی خصوصی گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے پاک، ترک، ملائیشیا کے سہ فریقی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں