اشتہار

پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، پی سی بی اوپنر بلے باز شان مسعود کو کپتان بنانے پر غور کررہا ہے۔

انتیس سالہ شان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفراز احمد امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کی حیثیت سے لے جانے کے خواہش مند تھے، پاکستان کے لیے 15 ٹیسٹ کی 30 اننگز میں 26.43 کی اوسط سے 793 رنز بناچکے ہیں۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانےکا امکان” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

شان مسعود نے آخری ٹیسٹ میچ رواں سال جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلی تھی جس میں انہوں ںے 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 228 رنز بنائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپے جانے پر بورڈ کے چند افراد تذبذب کا شکار ہیں البتہ پی سی بی نے انہیں ٹیسٹ کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اور اسد شفیق بھی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل بورڈ نے وکٹ کیپر کو جو اس وقت قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں، ان سے طویل دورانیے کی ٹیسٹ قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جہاں ٹیم نے 4 ٹیسٹ میچ جیتے اور 8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں