بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

6 کلوگرام سونے کے زیور پہننے والا بھارتی گولڈن بابا توجہ کا مرکز

اشتہار

حیرت انگیز

میروت : سونے کے زیور پہننے والا بھارتی گولڈن بابا توجہ کا مرکز بن گیا، سدھیرمکر کا کہنا ہے کہ زیوراپنی رقم سے خریدے،کسی سے کچھ مانگا ہے نہ قرض لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق م اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا بابا لوگوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی گولڈن بابا رکھ دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

گولڈن بابا کا حقیقی نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گولڈن بابا نے کہاکہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اس وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔

سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں۔

،سدھیرمکر کا کہنا تھا کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔گولڈن بابا کے ساتھ اس وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں