ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق حکومتوں کا شاہانہ طرز زندگی بے نقاب کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ حکومتوں کی شاہانہ زندگی اور فضول خرچی بے نقاب کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے ٹیوٹر پر گورنمنٹ ہاؤس مری کی ویڈیوجاری کر دی۔

اس ویڈیو میں وہ گورنمنٹ ہاؤس مری کا دورہ کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نےعوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین کے لئے سابق حکمرانوں نے 60 کروڑ ضائع کیے، ملکی قرضہ 30 ہزار ارب پہنچانے والوں کی عیاشی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سےذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہنشاہ، ولی عہد صاحبان نےعوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹا، البتہ اب وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کیا، گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کے لئے کھول دیا، اب یہ کسی کے لئے نوگوا یریا نہیں، عوام بکنگ کرا سکتے ہیں۔

اان کا مزید کہنا تھا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب میں 177 سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھول دیے گئے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد گوانر ہاوسز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جسے عوام کی جانب سراہا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں