جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش کی تباہ کاری، محکمہ تعلیم سندھ کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مون سون بارش کے نئے سسٹم کے باعث کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں‌ گے.

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پیر کے روز ہونے والی مسلسل برسات اور منگل کی طوفانی بارش کے امکان کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا.

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیہ کے مطابق کل شہر بھر کے اسکولز اور کالجز بند رہیں گے، ان احکامات کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اداروں پر بھی ہوگا.

بارش کے باعث شہر کی جامعات نے بھی پرچے ملتوی کر دیے ہیں. جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے منگل کے روز ہونے والے پرچوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا.

مزید پڑھیں: کراچی، بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق، 6 افسران معطل

خیال رہے کہ پیر کے روز صبح‌ ہی سے شہر میں بارش شروع ہوگئی تھی، جو رات گئے تک جاری رہی.

مسلسل بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا. انڈر پاسز بھر گئے، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی. بارش میں کرنٹ لگنے کے باعث آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

x

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں