تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ابوظبی، صفائی کرنے والے شخص کی رقص کی ویڈیو وائرل

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں سڑک پر صفائی کرنے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی میں صفائی کرنے والا شخص اپنے کام میں مصروف تھا اور ساتھ ہی ڈانس بھی کررہا تھا ایک شخص نے اس کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلینر کے ایک ہاتھ میں ڈسٹ بین اور دوسرے ہاتھ میں ردی کی ٹوکڑی تھی اور ساتھ ہی کانوں میں ہینڈ فری لگا تھا اور وہ اپنی دھن میں کسی گانے پر رقص کررہا تھا۔

ابوظبی کے رہائشی خاتون افرا المرار نے مذکورہ شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

کلینر کی ویڈیو کو ٹویٹر پر 3500 ری ٹویٹس اور 11300 لائیکس مل چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -