اشتہار

قطر کا امارات کے خلاف دہشت گردی کا سہارا لینا افسوس ناک ہے،انور قرقاش

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی :اماراتی وزیر انور قرقاش نے بیان دیاہے کہ صومالیہ میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہونے سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ کی نفی بنا تحقیق جلد بازی میں دئیے گئے کسی بیان سے نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ صومالیہ میں قطر کے سفیر کے حوالے سے امریکی اخبار کی رپورٹ قطر کے دہشت گردی اور شدت پسندی کے ساتھ تعلق کی تصدیق کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے قطر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف دہشت گردی کا سہارا لینے کو افسوس ناک موقف قرار دیا۔

وزیر مملکت انور قرقاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ (منظر عام پر آنے والی) ریکارڈنگ خطرناک ہے جس کی نفی بنا تحقیق جلد بازی میں دئیے گئے کسی بیان سے نہیں ہو سکتی۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ صومالیہ میں ہونے والے خونی دھماکوں کے پیچھے قطر کا ہاتھ ہے، اخبار نے ایک خفیہ آڈیو ریکارڈنگ میں جاری کی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ صومالیہ میں ایک شدت پسند تنظیم نے دوحہ کے مفادات کی خاطر یہ دھماکے کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں