ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ، تین کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے ضلع باندی پورہ میں آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک ضلع کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔بھارتی فوج نے ضلع بکتور اور گوریز میں بھی سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی آرمی افسر کی مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹنگ کے خوف سے خودکشی ؟

بھارتی فوج کے افسر نے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شہدا پر الزام عائد کیا کہ وہ آپریشن کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

دوسری جانب کشمیر کے علاقے شریف آباد میں واقع ترل ٹاؤن میں بھارتی پولیس موبائل پر حملہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں