ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پی سی بی کا نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی صدارتی ایم ڈی وسیم خان نے کی، اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پراتفا ق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کی مراعات کا جائزہ لیا، محمد حفیظ، شعیب ملک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حتمی فہرست سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، کسی بھی سابق کپتان کی اے کیٹگری میں شمولیت کی شرط ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد کمیٹی کھلاڑیوں ناموں پر مشاورت کرے گی۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں، کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا دورہ اجلاس ہوگا، تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کے کپتانوں کو اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی تھی جس میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان ودیگر موجود تھے۔

مکی آرتھر نے ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز پر رپورٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو جمع کرائی تھی، ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکے، پاکستان ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں