اشتہار

ابوظہبی: کرائے کی ای اسکوٹر سروس متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو آسان اور سستی سواری فراہم کرنے کے لیے جرمنی کی الیکٹرانک کمپنی نے ای اسکوٹر کرائے پر دینے کی سروس متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق برلن سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے ای اسکوٹر کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دارالحکومت میں رہنے والوں کو مدد ملے گی۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ 31 جولائی بروز بدھ سے سروس کا آغاز ابوظہبی کے دارالحکومت کے چند علاقوں میں کیا گیا، اگر سروس کامیاب رہتی ہے تو دیگر علاقوں میں بھی اسکوٹر فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

امارت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمپنی کو اجازت دی تاکہ لوگوں کو آسانی ہوسکے اور شہر کا ٹریفک بھی کم ہو۔ کیرکس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں الیکٹرانک کاریں بھی کرائے پر دی جائیں گی۔

ای اسکوٹر کا کرایہ ایک درہم سے تین درہم تک (فی کلومیٹر) کے حساب سے مقرر کیا گیا، الیکٹرانک بائیک بلانے کے لیے موبائل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی جس کے بعد آئی ڈی بنا کر گاڑی بک کرنا ہوگی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی گھنٹہ اور کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرے اور ٹریفک کے دباؤ میں اسے کم زیادہ نہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں