اشتہار

بھارت خواتین کے لیے محفوظ نہیں، زیادتی کی شکار امریکی خاتون کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: نئی دہلی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کے باہر انصاف کے لیے دہائی دینے والی خاتون نے بتایا کہ بھارت میں مقامی یا غیر ملکی خواتین میں سے کسی کی عزت محفوظ نہیں ہیں۔

بھارت میں زیادتی کا نشانہ بننےوالی امریکی خاتون کی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں دہلی کے سابق میئر کے بھتیجے نے 2013 میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ابھی تک انصاف نہ مل سکا۔

- Advertisement -

قونصل خانے کے باہر احتجاج کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس پر دنیا بھر کے صارفین نے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور حکام سے سوالات بھی کیے۔

مزید پڑھیں: بھارت، تین روز میں 3 کمسن بچیوں کی برہنہ لاشیں برآمد

یاد رہے کہ بھارت میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، دو روز قبل اسٹیشن پر اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی کمسن بچی کو درندے اٹھا کر لے گئے تھے جسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، علاوہ ازیں بھارت میں اجتماعی زیادتی اور قتل کے واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں بھارتی ریاست اترپردیش سے بچیوں کی برہنہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں