پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

بھارت کی پوری کوشش ہے خطے کا امن خراب ہو: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا پڑوسی ملک کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر بموں کے استعمال پر کہنا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ خطے کا امن خراب ہو۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ سندھ کے شہر سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ بھارت اس خطے میں مسلسل امن خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے سینیٹ میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی پر کہا کہ سینیٹرز کو چاہیے تھا کہ وہ ووٹ نہ دیتے اور اجلاس سے چلے جاتے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اراکین بھی اگر بکیں اور پارٹی سے غداری کریں تو ملک کو کیا عزت ملے گی، مذکورہ ارکان نے ملک کی جگ ہنسائی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:  سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی، بلاول بھٹو نے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنادی

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم ایسے لوگ ہیں جو کبھی بھی دباؤ میں نہیں آئے، سیاست دانوں کو جیل میں ڈال کر کم زور نہیں کیا جا سکتا، ہم نے نہ کبھی کسی کی بالا دستی قبول کی تھی اور نہ اب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس سب سے بڑا ہتھیار پارلیمنٹ ہے، تاہم ہمارے ہی سینیٹرز چوری ہوئے اور ہم نہ روک سکے، تو حکومت کو کام سے کیا روک سکیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے سینیٹرز کو بے نقاب کرنے کے لیے فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں