جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

منشیات فروشی میں ملوث ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن اور اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے سرکاری ملازمت کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والے ایکسائز انسپکٹر اور کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے سرکاری ملازمت کی آڑ میں منشیات فروشی میں ملوث انسپکٹر گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے ایک کارروائی کے دوران گاڑی پر چھاپہ مارا، گل شیرکی گاڑی سے دو کلوہیروئن اور800گرام کوکین برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گل شیر ایکسائز میں انسپکٹر ہے، گرفتار ملزم گل شیر کی نشاندہی پر ایک اور کارروائی میں کاشف اورصمید نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے چار کلو ہیروئن، ایم پی فائیو رائفل اور ایم سی جی برآمد ہوئی، اے این ایف کے مطابق ملزم کاشف بھی ایکسائز میں کانسٹیبل ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اورپشاورایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد

بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر اےاین ایف نے گلستان جوہر میں ایک اور کارروائی کی، چھاپہ، کے دوارن ملزم منشیات کے پیکٹ پھینک کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں