ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گیل کا شاداب کو دھوپی پٹکا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: گلوبل ٹی ٹوینٹی کینیڈا لیگ میں کرس گیل نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور شاداب خان کے ایک اوور میں 32 رنز حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمونشن رائلز اور وین کوور نائٹس کے درمیان گزشتہ روز لیگ کا میچ کھیلا گیا جس میں رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ رائلز کی جانب سے بین کٹنگ 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 41 گیندوں پر 7 چھکے اور تین چوکے بھی مارے۔

ہدف کے تعاقب میں نائٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ گری بعد ازاں کرس گیل نے آکر میچ پلٹ دیا اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

بعد ازاں کرس گیل نے شاداب خان کے ایک ہی اوور میں 32 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح یاب کروایا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے نائب کپتان نے پہلی اور دوسری گیند پر لگاتار دو چھکے مارے ، اگلی دو گیندوں پر چوکے اور آخری دو گیندوں پر دو چھکے مارے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کھیل رہے ہیں جن میں شاہد خان آفریدی، وہاب ریاض، لیگ اسپنر شاداب خان نمایاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں