جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بھارت سیکیورٹی رسک کے نام پر کشمیری عوام پر ظلم وستم بند کرے، اعجازاحمد شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجازاحمد شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی رسک کے نام پر کشمیری عوام پر ظلم وستم بند کرے،پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ بھارت نہتے شہریوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بھارت کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں اپنے مذموم مقاصدحاصل نہیں کرسکتا کیونکہ عوام کے جذبہ حق خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھانے سےنہیں کیا جاسکتا، تاریخ نے ثابت کیا کہ آزادی کے جذبے کو عددی تعداد سے شکست نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں : بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی رسک کے نام پر کشمیری عوام پر ظلم وستم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کا جواب بھارت جارحیت سے دے رہا ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں