اشتہار

عمرہ زائرین کے لیے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت ویزوں کا اجرا 15 ذوالحج سے شروع ہوجائے گا جو بلا تعطل 14 شوال تک جاری رہے گا۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئےسال کیلئے عمرہ ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے خواہش مند زائرین کو خوشخبری سنائی کہ  عمرہ زائرین یکم محرم سے29شوال تک عمرہ کیلئےسعودی عرب جاسکیں گے۔

وزرات حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کو وژن 2030 کے تحت آسان اور نئی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جس کے تحت زائرین ویزے حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرسکتے ہیں، انہیں ای ویزے فراہم کیے جائیں گے جس سے عمرے کی ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔

- Advertisement -

نوٹی فکیشن کے مطابق سعودی عرب کی تمام ایئرلائنزکوبھی عمرہ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نےانتظامات کوحتمی شکل بھی دے دی، بعد از حج آپریشن یکم محرم سے عمرہ زائرین کے لیے پروازوں کا آغاز ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں