جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں عید الاضحی پر موسلادھاربارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھاربارش کاامکان ہے ، تیز بارش کا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی ، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیاہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں نو اگست کی رات سے موسلادھار بارش کاامکان ہے ، تیز بارش کا سلسلہ تیرہ اگست تک جاری رہ سکتا ہے، مغربی اور مشرقی ہواؤں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہے گا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،بہاولپور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں