اشتہار

کری ایٹو افراد کا وہ راز جو آپ نہیں جانتے

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل کا دور بے حد تخلیقی اور اختراعی ہے، نئے آئیڈیاز پیش کرنے والوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور بہت جلد ان کا آئیڈیا مقبول ہوجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ ان کری ایٹو یا اختراعی افراد کے بارے میں ایک راز جانتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کری ایٹو ہونے کے لیے اچھے آئیڈیاز آنا ضروری نہیں، بس صرف آئیڈیاز آنا ضروری ہیں چاہے وہ کتنے ہی بے سر و پا کیوں نہ ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئی چیزیں پیش کرنے والے ضروری نہیں کہ قابل عمل آئیڈیاز ہی پیش کریں، وہ ایسے آئیڈیے بھی سوچ سکتے ہیں جو بالکل بے تکے دکھائی دیتے ہوں گے لیکن یہی آئیڈیاز انہیں اچھے اور قابل عمل آئیڈیے سوچنے میں مدد دیتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کری ایٹو افراد کو اچھے آئیڈیاز سوچنے کے بجائے بہت سارے آئیڈیاز سوچنے کا معاوضہ دیا جائے اور کچھ وقت کے لیے معیار کو ایک طرف رکھ دیا جائے، تو بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اور کیا آپ جانتے ہیں ایک قابل عمل اور اچھا آئیڈیا کیسے دماغ میں لایا جائے؟

جب بھی آپ کوئی اختراعی کام کرنا چاہیں تو اس کے لیے بہت سے آئیڈیے سوچیں۔ اچھے برے، قابل عمل، ناقابل عمل۔ اب 20 منٹ کا بریک لیں اور اس دوران آئیڈیاز کو بالکل بھول کر کوئی دوسرا کام کریں۔

20 منٹ بعد اپنے آئیڈیاز کی طرف واپس پلٹیں اور انہیں دہرائیں۔ اب انہی آئیڈیاز میں سے آپ کو نئے پہلو نظر آئیں گے اور آپ ان آئیڈیاز کو چھان کر ایک اچھا اور قابل عمل آئیڈیا پیش کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں