تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا کی پہلی سیاہ فام نوبل انعام یافتہ ادیبہ جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں

نیویارک: امریکا کی پہلی سیاہ فام نوبل انعام یافتہ ادیبہ ٹونی موریسن جہانِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹک ے مطابق امریکا کی معروف ادیبہ ٹونی موریسن مختصر عرصے سے علیل تھیں اور چھ اگست کی صبح وہ 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹونی موریسن کو ادب کا نوبل انعام چھبیس برس قبل دیا گیا، وہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام مصنفہ تھیں۔

اُن کے اہل خانہ نے بتایا کہ موریسن کو گزشتہ دنوں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیاتھا، 6 اگست کی رات اُن کی حالت بگڑی پھر وہ سنبھل نہ سکیں اور ڈاکٹرز نے صبح موت کی تصدیق کی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’’اُن کا انتقال ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، البتہ ہم شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک طویل اور اچھی زندگی بسر کی اور آپ سب نے اُن کی صلاحیتوں کو سراہا‘‘۔

ٹونی موریسن کے پبلشر نے بتایا کہ ادیبہ کا انتقال نیویارک کے شہر مونٹی فیور میڈیکل سینٹر میں ہوا، انہیں 1993 میں ادب کے نوبل انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا تھا۔

’’موریسن کو نوبل انعام دینے کی تجویز سویڈیش اکیڈمی کی طرف سے اُن کی تحاریر اور کتابوں کی وجہ سے کی گئی، انہیں معروف ناول ’محبوب‘ کی وجہ سے 1988 میں فکشن کا پولٹرزپرائز بھی دیا گیا‘‘۔

Comments

- Advertisement -