اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یو این چارٹر کے تحت ہنگامی اجلاس کی درخواست دینی چاہیے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنا آئین توڑا، ہمیں لال جھنڈی دنیا کو دکھانی چاہیے تھی.
شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت1948میں مسئلہ کشمیر خود لے کر اقوام متحدہ گیا تھا، یواین چارٹر6 کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیرکو متنازع علاقہ تسلیم کیا، بھارت نےکشمیر کی حیثیت ختم کر کے جنگی جرم کیا ہے.
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہے، موجودہ صورت حال میں شہباز شریف نامناسب کردار ادا کرناچاہتے ہیں، کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اپوزیشن کی سنجیدگی نظرنہیں آرہی.
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے. آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.
اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.