اشتہار

ہانگ کانگ: مظاہرین آگ سے نہ کھیلیں، چین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے ہانگ کانگ میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے ردعمل میں مظاہرین کو خبردار کیا ہے وہ آگ سے نہ کھیلیں۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومتی پالیسی اور چینی مداخلت کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حال ہی میں مظاہرین نے پالیمنٹ کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں مظاہرین آپے سے باہر ہوچکے ہیں، کئی بار چینی حکومتی دفتر کی جانب بھی پیش قدمی کی تاہم پولیس نے ناکام بنا دی۔

- Advertisement -

بیجنگ حکام نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چین نے بظاہر امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے پس منظر میں رہتے ہوئے مظاہرین کی حمایت کرنے والوں کو بھی نتائج سے خبردار کیا۔

ہانگ کانگ: حکومت مخالف مظاہرے جاری، ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم

چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاری ہیں، جبکہ دو روز قبل ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ چینی حکومت اور ملکی پالیسی کے خلاف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے تھم نہ سکے، گذشتہ ہفتے مظاہرین کی چینی دفتر کی جانب پیش قدمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں