ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارت نے صرف کشمیر  نہیں، چین کی خود مختاری پر بھی حملہ کیا ہے: مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے صرف کشمیر  نہیں، چین کی خود مختاری پر بھی حملہ کیا ہے،  بھارت نے خود اپنی بربادی کے  پروانے  پر دستخط کر دیے۔

ان خیالات کا اظہار  انھوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے سوال اٹھایا کہ کیا کہ پارلیمان کشمیریوں اور عوام کی امیدوں کے تحت کام کر رہا ہے.

مراد سعید نے کہا کہ ہمارے گھروں میں آج بھی اجتماعی دعائیں ہوتی ہیں، جن میں کشمیریوں کا ذکر ہوتا ہے، آج بھی کشمیریوں کوسبز ہلالی پرچم کے کفن میں دفن کیا جاتا ہے، کشمیری خود کو پاکستانی کہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک اخبارکا ٹکڑا  وزیراعظم سے خبر منسوب کرتا ہے، خبر کی اگلے ہی روز تردید کر دی گئی، لیکن اپوزیشن نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، کل وزیراعظم نے کشمیرکی بات کی، بھارتی انتہا پسندی کی بات کی، بھارت میں پاکستان کے خلاف بات کرنےوالےغلطی کااعتراف کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر گفتگو

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جنگ ہے سوچ کی اور بیانیے کی، دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا، بدقسمتی سے اپوزیشن کے لیےترجیح کشمیری نہیں تھے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیرکا فیصلہ ہوگا۔

اپوزیشن کوبوکھلاہٹ وزیراعظم کے امن کا پیغام دینے پر ہے،  پوائنٹ اسکورنگ کے لیے شک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں،  وزیر اعظم عمران خان نے ٹیپوسلطان کی بھی مثال دی، ہرپاکستانی ٹیپو سلطان بننا چاہتا ہے۔

انھوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کواپنی نواسی کی شادی پرآپ نے بلایا تھا، حریت رہنماؤں کونظراندازکیا، ملاقاتیں مودی سے کیں، آپ نے کس کس سے کب کب ملاقاتیں کی یہ سب کو پتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں