اشتہار

بھارت نے امریکا کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا: ایلس ویلز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کے سلسلے میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا سخت رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام پر ایلس ویلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے امریکا کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر آگاہ نہیں کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے پر مشاورت نہیں کی ہے۔

- Advertisement -

ایلس ویلز نے پریس میں گردش کرتی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر اقدام سے قبل بھارت کی امریکا سے رابطے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کا یک طرفہ حل قبول نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد

یاد رہے کہ امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز پانچ روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچی ہیں، پانچ روزہ دورے میں ایلس ویلز عسکری و سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

آج امریکی نائب وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، ان کے ہم راہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں پاک امریکا وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کر رہے تھے، مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف، دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت دیگر پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ذرایع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارتی اقدامات کا معاملہ اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں