جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چین سے تجارتی جنگ : امریکہ کی پانچ بڑی کمپنیوں کو بڑے نقصانات کاسامنا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کے منفی اثرات کے باعث پانچ بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑے نقصانات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں تین فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کے نتیجے میں پانچ امریکی بڑی کمپنیوں کو بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ایپل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایمزون اور ایلفابیٹ کی حصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مجموعی طورسرمایہ کاروں کے سرمائے میں ایک سوساٹھ ارب ڈالرکی کمی کا سامنا ہے، سب سے زیادہ کمی ایپل کے حصص میں پانچ اعشاریہ تین فیصد کی ہوئی۔

- Advertisement -

فیس بک کے حصص میں چار فیصد کی کمی ریکادڑ کی گئی، ٹیکنالوجی حصص میں کمی کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے کےاختتام سے شروع ہوا۔

شئیرز کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی ہے، امریکہ نے چینی مصنوعات پریکم ستمبر سے مزید دس فیصد ٹیریف بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کی جانب سے کرنسی کی قدر میں کمی کے بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں امریکی کمپنی ایپل کے چین سے کاروباری تعلقات کافی مضبوط ہیں جس کےباعث یہ کمپنی زیادہ متاثرہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکہ نے چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

قومی سلامتی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ہواوے کو مصنوعات فروخت کرنے والی امریکی کپمنیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے کہ وہ اب کوئی چیز ہواوے کو برآمد نہیں کر سکتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں