لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارتی عمل قابل مذمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی شہ رگ پر بھارت قابض ہے.
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر پر بھارت کا قبضہ ناقابل قبول ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق باقاعدہ اعلان کرے اور بھارت سے سفارتخانہ تعلقات فوری مطلع کرے.
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت مقبوضہ کشمیرکی قیادت کے مطالبے کی حمایت کرے، یہ وقت کا تقاضا ہے.
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور
خیال رہے کہ آج سینیٹ کمیٹی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کری گئی ہے.
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت خصوصی اہمیت ختم کرنے کا فیصلہ فوری واپس لے، اس سے خطے کی سلامتی اور امن کو شدید خطرہ ہے.
قرار داد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان بھارتی جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت کرتا ہے، جموں کشمیر اقوام متحدہ میں متازعہ معاملہ ہے.